2 جنوری، جب چاند کی پہلی تصویر لی گئی

2 جنوری کو فوٹوگرافی کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "famousdaily.com” کے مطابق 2 جنوری 1839ء کو پہلی بار چاند کی تصویر کھینچی گئی۔ تصوری کھینچنے والا ایک فرانسیسی فوٹوگرافر "Louis Daguerre” تھا۔
ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق بدقسمتی سے 1839ء کو مارچ کے مہینے کی دوسری تاریخ کو "Louis Daguerre” کی لیبارٹری کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ان کی کھینچی گئی چاند کی اولین تصویر کا اب کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

1840ء کی کھینچی گئی اس تصویر کے حوالہ سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ چاند کی اولین تصاویر میں سے ایک ہے (Photo: Time)

دوسری طرف اوپر کی دی گئی تصویر کے حوالہ سے "time.com” کا دعویٰ ہے کہ یہ چاند کی اتاری گئی پہلی تصاویر میں سے ایک ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن انگریزی کے الفاظ میں کچھ یوں درج ہے:

".One of the first pictures ever taken of the moon by Dr. J. W. Draper of New York, 1840”