گندا انڈا پہچاننے کا نسخہ

آئیے آج آپ کو گندے انڈوں کی پہچان کے لئے ایک آسان سا گھریلو نسخہ بتاتے ہیں۔ نسخہ کچھ یوں ہے کہ انڈے کو پانی میں ڈبوئیں۔ اگر یہ خراب اور گندا ہوا، تو اُٹھ کر سطح پر آجائے گا اور اگر پانی میں ڈوبا رہا تو یہ قابلِ استعمال ہوگا۔

2 ہزار سال پرانے درخت

عجیب و غریب معلومات شائع کرنے والی انگریزی کی ویب سائٹ "nowyouknow.com” کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں اب بھی ایسے درخت پائے جاتے ہیں جو عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے کے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان درختوں کی کل تعداد 14 ہے اور یہ اب بھی روئے زمین پر […]

2 جنوری، جب چاند کی پہلی تصویر لی گئی

2 جنوری کو فوٹوگرافی کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "famousdaily.com” کے مطابق 2 جنوری 1839ء کو پہلی بار چاند کی تصویر کھینچی گئی۔ تصوری کھینچنے والا ایک فرانسیسی فوٹوگرافر "Louis Daguerre” تھا۔ ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق بدقسمتی سے 1839ء کو مارچ […]

خواجہ سرا نہیں، ہمارے رویے مسئلہ ہیں

ہندوستان کی تاریخ میں خواجہ سراؤں کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ ہندوستان کے مسلمان بادشاہوں کے شاہی محلوں اورخاص کر زنان خانوں کا کنٹرول خواجہ سراؤں کے ہاتھوں میں ہوتا تھا۔ اس وقت کے خواجہ سرا سازشوں کے تانے بانے بننے میں ماہر ہوتے تھے۔ بعض اوقات اقتدار دلوانے اور اقتدار سے محروم کروانے […]

بڑی شخصیت کا چھوٹا جنازہ

وہ حسن کا مصور تھا۔ وہ لفظوں کا جادوگر تھا۔ اُس نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنے وطن کی خوبصورتیوں کو سمیٹنے کے لیے استعمال کیا۔ وہ ساری زندگی اپنے وطن کی مٹی پر اپنے فکر و فن کے پھول نچھاور کرتا رہا۔ وہ اپنی دھرتی کی مٹی میں پوشیدہ پڑے گوہر آگیں نگینوں […]

ایک ہزار سال پہلے کا چائنہ

وہ بہترین مشاہدہ رکھتے تھے۔ ایک ہزار سال پہلے عباسی خلافت کے تاجر اور حکام، بغداد یا بصرہ سے لے کر شمالی یورپ، ہندوستان، چین اور آج کے کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سری لنکا تک کے لوگوں کا احوال تحریری صورت میں لاتے تھے۔ عباسی خلافت نے مغربی ایشیا و شمالی افریقا میں 750ء سے لے […]

بندگوبھی کینسر کا راستہ روکے

یوں تو ہر سبزی کے اپنے اپنے فوائد ہیں، مگر بند گوبھی کو جو خاصیت پروردگار نے عطا کی ہے، اس کی وجہ سے اس کے استعمال سے انکار ممکن نہیں۔ حمیرا پتافی اپنی کتاب ’’حمیرا پتافی کے 786گھریلو ٹوٹکے‘‘ میں بند گوبھی کا سب سے بڑا فائدہ یہ لکھتی ہیں کہ اسے کھانے سے […]