کیا آپ مانتے ہیں کہ ہٹلر بلی سے ڈرتے تھے؟

کیا آپ جرمنی کے آمر ایڈولف ہٹلر کے بارے میں یہ مانتے ہیں کہ وہ "Allurophobia” کا شکار تھے؟
جی ہاں، انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "factslides.com” کی ایک عجیب و غریب تحقیق کے مطابق مشہور زمانہ ایڈولف ہٹلر بلی (Cat) سے ڈرتے تھے۔
ایسے لوگ جنہیں بلی سے خوف آتا ہو، ان کے لئے انگریزی میں "Allurophobia” اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
ویب سائٹ "factslides.com” نے اپنی اس تحقیق میں ہٹلر کے ساتھ ساتھ سکندر اعظم اور نپولین کا نام بھی شائع کیا ہے۔ تینوں ہی وہ شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے زمانے میں اچھے اچھوں کی بولتی بند کی تھی، لیکن خود ان کی بولتی اس وقت بند ہوجاتی تھی، جب وہ دور سے اپنی طرف کسی آتی ہوئی بلی کی آواز سنتے تھے۔