سردی میں جلد نرم و ملائم رکھنا چاہتے ہیں، تو یہ ٹوٹکا آزمائیں

بعض خواتین کو شکایت رہتی ہے کہ ان کی جلد روکھی اور پھیکی سی دکھائی دیتی ہے، اگر آپ کو بھی یہی شکایت ہے، تو اس کے لئے قیمتی دواؤں کا استعمال کچھ وقت کے لئے ترک کرکے ذیل میں دیا گیا آسان سا ٹوٹکا آزمائیں، ان شاء اللہ آپ بہت جلد نمایاں فرق محسوس کریں گے۔
اس طرح کیجیے کہ دودھ اور لیموں لے لیں۔ دودھ میں لیموں کا رس ملائیں اور اسے اپنے چہرے پر مالش کریں، یوں ایک تیر سے دو شکار ہوجائیں گے۔ ایک چہرے کے مسام کھل جائیں گے اور دوسرا جلد پر تازگی آجائے گی۔