امریکی صدر اپنے کسی ہم وطن کو اس کی 100ویں سالگرہ پر کیا تحفہ پیش کرتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکہ میں جب کوئی 100 سال کی عمر تک پہنچ جاتا ہے، تو امریکی صدر کا برتاؤ اس کے ساتھ کیسا ہوتا ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ امریکہ دنیا کے تہذیب یافتہ ممالک میں سے ایک ہے جو اپنے بڑے بوڑھوں کا بطورِ خاص خیال رکھتا ہے۔
امریکہ میں اگر بوڑھا آدمی یا عورت 100 سال کی عمر تک پہنچتے ہیں، تو انہیں صدر کی طرف سے لمبی عمر پانے کی خوشی میں مبارکباد کا خط ارسال کیا جاتا ہے، جس میں اس کی لمبی عمر کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی کی دعا بھی شامل ہوتی ہے۔