سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” (پرانا نام ’’ٹوئٹر‘‘) پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق ناروے (Norway) نے باقاعدہ طور پر اعلان کردیا ہے کہ 2025ء کے آغاز سے ہر قسم کی پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑی کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔ بالفاظِ دیگر 2025ء کے آغاز کے ساتھ صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیوں (Electric Cars) کی خرید و فروخت کی اجازت ہوگی۔
اس فہرست میں دیگر 9 ممالک ایسے ہیں جو 2030ء کے آغاز سے مکمل طور پر صرف اور صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی خرید و فروخت کی اجازت دیں گے۔ یہ ممالک ڈنمارک، انگلینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، آئس لینڈ، نیدر لینڈز، یونان، اسرائیل اور سویڈن ہیں۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)