28 اگست، روتھ گورڈن کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق روتھ گورڈن (Ruth Gordon)، امریکہ کی مشہور فلمی اداکارہ اور لکھاری، 28 اگست 1985ء کو میساچوسٹس میں انتقال کرگئیں۔
30 اکتوبر 1896ء کو میساچوسٹس، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ اپنے شریکِ حیات "Garson Kanin” کے ساتھ شراکت میں لکھنے کے قابل ہوئیں اور قلم قبیلے میں شمار ہوئیں۔ قابلِ ذکر کام "A Double Life”, "Adams Rib” اور "Pat and Mike” ہے۔
بہترین سپورٹنگ رول کے لیے 1969ء میں ’’اکیڈمی ایوارڈ‘‘ اپنے نام کیا۔ 1969ء ہی میں گولڈن گلوب ایوارڈ اور 1979ء میں ایمی ایوارڈ حاصل کیا۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے