وکی پیڈیا کے مطابق ٹام کروز (Tom Cruise) ، مشہور ہالی ووڈ اداکار، مصنف، ہدایت کار اور فلم ساز، 3 جولائی 1962ء کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔
بطورِ فلم ساز ’’مشن امپاسبل‘‘ سے ابتدا کی۔ اس فلم میں اُن کے ادا کیے گئے ایکشن سین مقبول ہو چکے ہیں۔ معروف فلموں میں ’’ٹاپ گن‘‘، ’’نائٹ اینڈ ڈے‘‘، ’’مشن امپوسبل‘‘ (یہ چھے فلموں کی سیریز ہے) شمار ہوتی ہیں۔
ابتدا میں چھوٹے کردار ادا کیے۔ مشہور ہدایت کار ’’ٹونی سکاٹ‘‘ (مرحوم) کی فلم ٹاپ گن سے معروف ہوئے جس نے باکس آفس پہ 176 ملین ڈالرز کا کاروبار کیا۔ اس کے علاوہ ’’بورن آن دی فورتھ آف جولائی‘‘، ’’میگنولیا‘‘، ’’دی لاسٹ سیمورائی‘‘، ’’کولیٹرل‘‘ اور ’’آ فیو گڈ مین‘‘ میں اچھی اداکاری پر کئی ایوارڈ ملے۔
2012ء میں فوربز میگزین کی جانب سے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر سالانہ کمائی کے ساتھ ہالی وڈ اداکاروں میں سر فہرست ہونے کا اعزاز ملا۔تین بار گولڈن گلوب سے نوازے جاچکے ہیں۔