25 جون، جارج آرویل کا یومِ پیدایش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جارج آرویل (George Orwell)، مشہور انگریز صحافی، مضمون نگار، ناول نگار، ثقافت اور سیاست کے نقاد، 25 جون 1903ء کو بہار کے شہر موتیہاری (Motihari) میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق جارج آرویل کی پیدایش کے بعد اُن کا خاندان انگلستان منتقل ہو گیا۔ایٹن سکول (Eton School) سے تعلیم حاصل کی۔ انڈین امپیرل پولیس کی طرف سے برما میں پانچ سال (1922ء سے 1927ء تک) ملازمت کی۔ 1927ء میں واپس انگلستان گئے اور ملازمت چھوڑ کر پیرس چلے گئے، جہاں کتابیں لکھنے کا عمل شروع کر دیا۔ 1929ء تا 1935ء کے درمیانی عرصہ میں ایک پرائیویٹ اسکول میں پڑھاتے رہے اور صحافت سے بھی منسلک رہے۔ 1935ء میں واپس انگلستان چلے گئے۔ کچھ عرصہ پو لٹری فارم اور ہوٹل چلاتے رہے۔ پھر ایک اسٹور پر کام کرتے رہے۔ اُسی دور میں اُن کا پہلا کام سراہا جانے لگا۔ 1936ء میں ایلین او شہوگنیسی سے شادی کی اور اسپین چلے گئے۔ ایک قاتلانہ حملے میں انھیں گولی لگ گئی اور واپس انگلستان چلے گئے۔ میڈیکلی اَن فٹ ہونے کی بنا پر دوسری جنگ عظیم میں نہ لڑسکے۔ بی بی سی انڈیا پر اُردو میں خبریں پڑھتے رہے۔ جنگ کے خاتمے پر وہ ادب میں دوبارہ واپس آگئے۔ ان کی بیوی ایک معمولی سے آپریشن میں انتقال کرگئیں۔ ایک لڑکے کو گود لیا۔ آخری وقتوں میں بہت بیمار رہے۔ٹی بی ہو گئی تھی۔ اسی عرصہ میں اسونیا براؤنیل سے دوسری شادی کر لی۔ ’’دی اینمل فارم‘‘ اور ’’1948‘‘ جیسے شہرہ آفاق ناولوں کے خالق تھے۔
23 جنوری 1950ء میں انتقال کرگئے۔ وصیت کے مطابق انگلستان کے ایک گاؤں کے گرجا گھر میں دفن کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے