معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق جارج کارلن (George Carlin) مشہور امریکی کامیڈین، 12 مئی 1937ء کو نیویارک، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1970ء کے عشرے تک کارل حکومت مخالف شخصیت کے طور پر شہرت حاصل کرچکے تھے۔ اپنے اسٹیج پروگراموں میں قابلِ اعتراض زبان استعمال کرتے تھے۔ گرامی ایوارڈ یافتہ فن کار تھے، جو اپنی اشتعال انگیز گفت گو، غیر متعلقہ سماجی تبصروں اور روزمرہ زندگی کے واقعات پر ناشایستہ تکلم کی بنا پر شہرت رکھتے تھے۔
1973ء میں ’’پیسفک ریڈیو نیٹ ورک‘‘ پر کارلن کے ایک پروگرام کو فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے غیر شایستہ قرار دیا۔ اس فیصلے کو بالآخر امریکی سپریم کورٹ نے برقرار رکھا، جس نے 1978ء میں یہ فیصلہ دیا کہ حکومت کو جارحانہ زبان براڈکاسٹ کرنے پر نشریاتی اداروں پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہے۔
1972ء میں ریلیز ہونے والے ان کے مشہور مزاحیہ مکالمے ’’ایف ایم اینڈ اے ایم‘‘ نامی فلم 1980ء اور90ء کے عشروں میں بھی شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔ مزاحیہ مضامین پر مبنی کتابیں 1970ء کے عشرے میں لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوئیں، جو اُس وقت ایک ریکارڈ تھا۔ ’’مارک ٹوین پرائز‘‘ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ اپنی موت سے ایک ہفتہ قبل تک مزاحیہ پروگرام پیش کرتے رہے ۔
22 جون 2008ء کو 71 برس کی عمر میں سانٹا مونیکا، کیلی فورنیا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔