14 مارچ، تسلیم عارف کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق تسلیم عارف (Taslim Arif) پاکستان کے سابق کرکٹ وکٹ کیپر کھلاڑی، 14 مارچ 2013ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
یکم مئی 1954ء کو کراچی ہی میں پیدا ہوئے۔ 6 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔پاکستان کے علاوہ کراچی نیشنل بینک آف پاکستان اور سندھ کی طرف سے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے یادگار پرفارمنس80-1979ء میں آسٹریلیا کے خلاف فیصل آباد میں ڈبل سنچری تھی جو ایک طویل عرصے تک کسی بھی وکٹ کیپر کی سب سے بہترین کارکردگی کے طور پر ریکارڈ بک میں درج رہی۔ یہ وہی اننگز تھی جس میں انھوں نے ڈینس للی کی بولنگ کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز اختیار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے