وکی پیڈیا کے مطابق غلام اسحاق خان (Ghulam Ishaq Khan) پاکستان کے سابق صدر، 22 فروری 1915ء کو ضلع بنوں کے ایک گاؤں اسماعیل خیل کے ایک پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔
سیاست میں آنے سے بہت پہلے سرکاری عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد پشاور سے کیمیا اور نباتیات کے مضامین کے ساتھ گریجویشن کی۔ 1944ء میں انڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں اُن کا نام ’’غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘‘ جیسے اعلا تعلیمی ادارے کے ٹوپی کے مقام پر قیام کی وجہ سے زندہ رہے گا۔ اس کے علاوہ بھٹو دور میں ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں بھی اُن کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
27 اکتوبر 2006ء کو نمونیا کے حملے سے پشاور میں انتقال کرگئے۔