کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ جڑواں بچے اپنی بولی خود ایجاد کرتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ جڑواں بچے ایک دوسرے کا مدعا سمجھنے کے لئے اپنی بولی خود ایجاد کرتے ہیں؟
اگر نہیں، تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں کہ دنیا میں جنم لینے والے کچھ جڑواں بچے ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے مروجہ زبانوں کو چھوڑ کر اپنی زبان خود ایجاد کرتے ہیں۔
اس حوالہ سے انگریزی کی ایک مشہور ویب سائٹ "babbel.com”کی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ بچوں کی زبان ان کے علاوہ کسی اور کو سمجھ نہیں آتی۔
ایک اور مشہور انگریزی ویب سائٹ "talkingkids.org”مذکورہ زبان کو "Twin Language” کہتی ہے۔