وکی پیڈیا کے مطابق عبداللطیف آفریدی (Abdul Latif Afridi) وکیل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پہلے صدر اور پشتون قوم پرست سیاست دان، 16 جنوری 2023ء کو قاتلانہ حملے میں انتقال کرگئے۔
عبدالطیف آفریدی دراصل لطیف لالا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 14 نومبر 1943ء کو تیراہ (خیبر ایجنسی) میں پیدا ہوئے۔ 1966ء میں پشاور یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ دو سال بعد اسی ادارے سے ایل ایل بی کیا۔ 1964ء کے صدارتی انتخابات میں فاطمہ جناح کی حمایت کرنے پر یونیورسٹی سے نکال دیے گئے۔ 1979ء میں غوث بخش بزنجو کی زیرِ قیادت ’’پاکستان نیشنل پارٹی‘‘ میں شمولیت اختیار کی اور اس کے خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر بن گئے۔ 1986ء میں جب پاکستان نیشنل پارٹی کو عوامی نیشنل پارٹی میں ضم کر دیا گیا، تو اس کے پہلے صوبائی صدر بنے۔ 1997ء میں این اے 46 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 30 اکتوبر 2020ء کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان ایس سی بی اے کے صدر منتخب ہوئے 1,236 ووٹ لے کر جب کہ ان کے حریف امیدوار ستار خان 968 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے زبردست حامی شمار ہوتے تھے۔