12 دسمبر، الیاس کاشمیری کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق الیاس کاشمیری (Ilyas Kashmiri) مشہور پاکستانی فلمی اداکار، 12 دسمبر 2007ء کو لمبی علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔
25 دسمبر 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار نذیر کی دعوت پر بمبئی پہنچے، جہاں اداکارہ سورن لتا کے ساتھ فلم ’’عابدہ‘‘ (1947ء) میں ہیرو کے طور پر کام کیا۔ ایک اور فلم ’’ملکہ‘‘ (1947ء) میں ہیرو کے علاوہ فلم ’’گل بکاؤلی‘‘ (1947ء) میں معاون اداکار کے طور پر بھی ان کا نام ملتا ہے۔
’’پاکستان فلم میگزین‘‘ پر الیاس کاشمیری کی چار سو سے زاید فلموں کا ریکارڈ موجود ہے۔ ایک چوتھائی اُردو اور باقی پنجابی تھیں۔
آخری فلم کے طور پر ’’طوفان‘‘ (2002ء) کا اندراج ہے۔ سلطان راہی کے ساتھ ڈیڑھ سو سے زاید فلمیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے