وکی پیڈیا کے مطابق بریٹ لی (Brett Lee) مشہور سابقہ آسٹریلین کھلاڑی، 8 نومبر 1976ء کو وولنگ گونگ، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔
کھیل کے تینوں طرز (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی) میں حصہ لیا۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں سے ایک کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ایک ایتھلیٹک فیلڈر اور مفید لوئر آرڈر بلے باز تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط 20 رنز سے زیادہ تھی۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام 310 وکٹوں کے ساتھ کیا۔یک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا اختتام 380 وکٹوں کے ساتھ کیا۔ یوں اپنی نسل کے بہترین گیند بازوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔2003ء کا عالمی کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے لیے کھیلے۔ اپنا پہلا ٹیسٹ 1999ء میں کھیلا اور 12 جولائی 2012ء کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔ اس کے بعد اپنی آبائی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا، لیکن اس کے بعد بھی کئی سیزن تک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنا جاری رکھا، خاص طور پر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اور بگ بیش لیگ میں۔
جنوری 2015ء میں کھیل کی تمام طرز سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، جو 2014-15ء بگ بیش لیگ سیزن کے اختتام پر موثر تھے۔ اس کے بعد انھیں فلمی اداکار اور فاکس سپورٹس پر تبصرہ نگار کے طور پر کام ملا۔