عام طور پر ’’ملغوبا‘‘ (فارسی، اسمِ مذکر) کا اِملا ’’ملغوبہ‘‘ رقم کیا جاتا ہے۔
’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’نوراللغات‘‘، ’’اظہراللغات (مفصل)‘‘، ’’علمی اُردو لغت (متوسط)‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’ملغوبا‘‘ ہے نہ کہ ’’ملغوبہ‘‘ جب کہ اس کے معنی ’’خس و خاشاک‘‘، ’’کوڑا کرکٹ‘‘، ’’ملبا‘‘، ’’آلایش‘‘، ’’پیپ‘‘، ’’گودڑ گادڑ‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
اُردو اِملا پر سند کی حیثیت رکھنے والے رشید حسن خان بھی اپنی کتاب ’’اُردو کیسے لکھیں؟ (صحیح اِملا)‘‘ کے صفحہ نمبر 126 پر ’’ملغوبا‘‘ رقم کرتے ہیں۔
البتہ ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘ میں ’’ملغوبہ‘‘ درج ہے۔ بہرحال ہمیں تحریر میں ’’ملغوبا‘‘ ہی کو ترجیح دینا چاہیے۔