وکی پیڈیا کے مطابق گنتھر گراس (Gunter Grass) ممتاز ناول نگار، فری سٹی آف ڈانزنگ میں 16 اکتوبر 1927ء کو پیدا ہوئے۔
جرمنی کے نوبل انعام برائے ادب حاصل کرنے والے ممتاز ناول نگار تھے۔ ان کا ناول ’’دا ٹن ڈرم‘‘ (The Tin Drum) نازی مخالف ناولوں میں سے ایک بہت مقبول ناول ہے۔ دیگر ناولوں میں "The Cat and Mouse”، "Crabwalk” اور "The flounder” قابلِ ذکر ہیں۔
13 اپریل 2015ء کو لوبیک، جرمنی میں انتقال کرگئے۔