وکی پیڈیا کے مطابق مسعود رانا (Masood Rana) پاکستان کے مشہور ترین گلوکاروں میں سے ایک، 4 نومبر 1995ء کو پنجاب، پاکستان میں انتقال کرگئے۔
9 جون 1938ء کو میرپور خاص کے ایک زمین دار کے گھر پیدا ہوئے۔ 1962ء میں گلوکاری شروع کی اور فلم ’’انقلاب‘‘ کے لیے پہلا گانا گایا۔ اُردو اور پنجابی فلموں کے صفِ اوّل کے گلوکار تھے۔ 500 سے زاید فلموں کے لیے گانے گائے۔ مشہور فلموں ’’آئینہ‘‘، ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘، ’’’خواب اور زندگی‘‘، ’’چراغ کہاں روشنی کہاں‘‘، ’’ہمراہی‘‘ وغیرہ کے لیے گانے گائے جو مقبول ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈھیر سارے قومی نغمات بھی گائے۔
مسعود رانا نے اپنی خوش الحانی کی بدولت ’’پاکستانی رفیع‘‘ کا خطاب حاصل کیا۔