وکی پیڈیا کے مطابق جیسی اونز (Jesse Owens) مشہور امریکی کھلاڑی، 12 ستمبر 1913ء کو اوکوائل، الباما (امریکہ) میں پیدا ہوئے۔
1936ء میں برلن میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں حصہ لیا اور 4 سونے کے تمغے جیت کر عالمی شہرت حاصل کی۔ 100 میٹر ڈیش، 200 میٹر ڈیش، لانگ جمپ اور 4×100 میٹر ریلے میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔
35 سال تک تمباکو نوشی کرنے کے باعث پھیپھڑوں کے سرطان کا شکار ہوئے۔ 31 مارچ 1980ء کو 66سال کی عمر میں ٹکسن، ایریزونا (امریکہ) میں انتقال کرگئے۔