تصویر میں نظر آنے والی یہ خوب رُو خاتون ’’مائیکل جیکسن‘‘ کی بیٹی ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق ان کا نام "Paris-Michael Katherine Jackson” ہے۔ پیشے کے لحاظ سے اداکارہ ہیں، ماڈل ہیں، گلوکارہ اور موسیقارہ ہیں۔ مائیکل جیکسن کی دوسری اولاد اور واحد بیٹی ہیں جنھوں نے "Debbie Rowe” کے بطن سے جنم لیا۔
ان کی زندگی بذاتِ خود کسی فلم سے کم نہیں۔ 15 سال کی عمر میں نشے کی لت میں مبتلا ہوئیں۔ کئی بار خود کُشی کی کوشش کر چکی ہیں۔ جس سکول میں انھیں بھیجا گیا تھا، وہاں ان کا ہر لحاظ سے استحصال کیا گیا جس میں جنسی استحصال تک شامل تھا۔