وکی پیڈیا کے مطابق آصف علی زرداری (Asif Ali Zardari) سابق صدرِ پاکستان، ایک سندھی بلوچ سیاست دان اور ذوالفقار علی بھٹو کے ابتدائی سیاسی ساتھیوں میں شامل حاکم علی زرداری کے بیٹے، 26 جولائی 1955ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم ’’سینٹ پیٹرکس اسکول، کراچی‘‘ میں ہوئی۔ دادو میں قایم کیڈٹ کالج پٹارو سے 1974ء میں انٹرمیڈیٹ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ ’’لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ بزنس‘‘ نامی کسی ادارے میں بھی داخلہ لیا تھا، تاہم اپنے گریجویٹ ہونے کی کبھی تصدیق نہیں کی۔
1968ء میں فلم ساز سجاد کی اُردو فلم ’’منزل دور نہیں‘‘ میں چائلڈ سٹار کے طور پر بھی اداکاری کی۔ فلم کے ہیرو حنیف اور ہیروئن صوفیہ تھیں، لیکن یہ ایک فلاپ فلم ثابت ہوئی۔