وکی پیڈیا کے مطابق حسیب احسن (Haseeb Ahsan) پاکستانی کرکٹر اور ٹیم منیجر، 15 جولائی 1939ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔
1958ء اور 1962ء کے درمیان پاکستان کے لیے 12 ٹیسٹ کھیلے۔ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 49.25 کی اوسط سے 27 وکٹیں حاصل کیں۔ ان میں دو بار پانچ وکٹیں لینا بھی شامل ہے۔ اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کے دوران میں 49 میچ کھیلے اور 27.71 کی اوسط سے 142 وکٹیں حاصل کیں۔
اردو سپیکنگ فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔ زندگی بھر شادی نہیں کی۔ پاکستان کے علاوہ کراچی، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلی۔
دو سال تک گردوں کے عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد 8 مارچ 2013ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔