معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ’’نکول میری کڈمین‘‘ (Nicole Mary Kidman) آسٹریلوی اداکارہ، فیشن ماڈل، گلوکارہ اور انسان دوست شخصیت، ہوائی، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق 2006ء میں آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز ’’کمپینین آف دی آرڈر آف آسٹریلیا‘‘ دیا گیا۔ 2006ء ہی میں فلمی صنعت میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ بنیں۔ پہلی مرتبہ 1989ء میں سنسنی خیز فلم ’’ڈیڈ کام‘‘ (Dead Calm) کے ذریعے منظر عام پر آئیں۔ ’’ڈیز آف تھنڈر‘‘ 1990ء، ’’ٹو ڈائی فار‘‘ 1995ء، اور ’’مولن روج‘‘ 2001ء میں ناقدین نے ان کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ ’’دی آورز‘‘2002ء میں اداکاری پر کئی معروف فلمی اعزازات سے نوازی گئیں جس میں بہترین اداکارہ کے لیے ’’اکیڈمی ایوارڈ‘‘، ’’بافٹا ایوارڈ‘‘ اور ’’گولڈن گلوب ایوارڈ‘‘ شامل ہیں۔ ہالی ووڈ کے معروف فلمی اداکار ’’ٹام کروز‘‘ کے ساتھ شادی بھی کی۔ ہوائی میں آسٹریلوی جوڑے کے گھر پیدا ہوئیں، اس لیے آسٹریلیا اور امریکہ دونوں کی شہریت کی حامل ہیں۔