وکی پیڈیا کے مطابق احمد رضا خان، محدث، علومِ نقلیہ و عقلیہ کے ماہر اور نعت گو شاعر، 14 جون 1856ء کو بریلی، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
عربی، فارسی اور اردو کی کثیر کتابوں کے مصنف تھے جن میں مشہور ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان‘‘، فتاویٰ کا مجموعہ ’’فتاویٰ رضویہ‘‘ اور نعتیہ دیوان ’’حدائق بخشش‘‘ مشہور ہیں۔
درس و تدریس کے علاوہ مختلف علوم و فنون پر کئی کتب اور رسایل تصنیف و تالیف کیے۔ علومِ ریاضی و جفر میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ شعر و شاعری سے بھی لگاؤ تھا۔
28 اکتوبر 1921ء کو بریلی (متحدہ ہندوستان) میں انتقال کرگئے۔