معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق انگریزی ناول ’’ڈریکولا‘‘ (Dracula) جس کی شہرت مسلم ہے، 26 مئی 1897ء کو شائع ہوا۔
ڈریکولا کے مصنف ’’بریم سٹوکر‘‘ (Bram Stoker) تھے، جن کا اصل نام "Abraham Stoker” تھا۔ 8 نومبر 1847 ء کو ڈبلن (Dublin) میں پیدا ہوئے جب کہ 20 اپریل 1912ء کو لندن میں انتقال کرگئے۔
بریم سٹوکر کے اس ناول پر اب تک کئی فلمیں بن چکی ہیں۔ مصنف کی وجۂ شہرت بھی یہی ناول ہے۔