14 مئی، فاروق قیصر کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق فاروق قیصر (Farooq Qaiser) مشہور فن کار، کارٹونسٹ اور مصنف، 14 مئی 2021ء کو اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
31 اکتوبر 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کئی شہروں میں حاصل کی۔ میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ فائن آرٹس ہی میں ماسٹرز ’’رومانیہ‘‘ سے کیا جب کہ 1999ء میں کیلی فورنیا، امریکہ سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔ 70ء کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔ فن کار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ رائٹر، مصنف اور صوتی اداکار تھے۔ اپنی ’’کامکس بُکس‘‘ کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کی۔
فاروق قیصر کی بنیادی وجۂ شہرت ان کا افسانوی کردار ’’انکل سرگم‘‘ ہے جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اُردو زبان کے پروگرام ’’کلیاں‘‘ میں ادا کیا گیا۔ کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی رہے۔ ’’روزنامہ نئی بات‘‘ (لاہور) میں ’’میٹھے کریلے‘‘ کے عنوان سے ان کی تحاریر چھپتی رہیں۔ 1993ء میں صدرِ پاکستان سے تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے