وکی پیڈیا کے مطابق پوجا بیدی (Pooja Bedi) مشہور بھارتی اداکارہ، ٹیلی وِژن ٹاک شو میزبان اور کالم نگار11 مئی 1970 ء کو ممبئی، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔
بھارتی اداکار کبیر بیدی اور پروتیما بیدی کی بیٹی ہیں۔ رئیلٹی ٹیلی وِژن شو ، بگ باس اور ’’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی‘‘ میں بھی حصہ لیا ہے۔ ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘، ’’لٹیرے‘‘ اور ’’آتنک ہی آتنک‘‘ جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔
پوجا بیدی نے گجراتی خوجا نسل کے پارسی، فرحان ابراہیم فرنیچر والا سے شادی کی، جس سے ان کے دو بچے، ایک بیٹی ’’عالیہ فرنیچر والا‘‘ (1997ء) اور بیٹا ’’عمر فرنیچر والا‘‘ (2000ء) پیدا ہوئے۔ 2003ء میں بیدی اور فرحان کی طلاق ہوگئی۔ بیٹی عالیہ نے جنوری 2020ء میں بالی ووڈ میں کامیڈی ڈراما فلم ’’جوانی جانِ من‘‘ سے قدم رکھا۔
