زرافہ اپنے کانوں کا میل کس طرح صاف کرتا ہے؟

کیا آپ کو پتا ہے کہ زرافہ اپنے کان کس طرح صاف کرتا ہے؟
یہ جان کر آپ کو واقعی حیرت ہوگی کہ زرافہ اپنے کان، اپنی ہی زبان کی مدد سے صاف کرتا ہے۔
انگریزی کی ایک مشہور ویب سائٹ "didyouknows.com” کی تحقیق کے مطابق ہر ایک زرافہ کی زبان تقریباً 21 انچ لمبی ہوتی ہے۔ اس لئے جب بھی کسی زرافہ کو یہ احساس ہوجاتا ہے کہ اس کے کان میلے ہوگئے ہیں، تو وہ اپنی زبان کی مدد سے میل کو صاف کرلیتا ہے۔