معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ایپل انکارپوریشن (Apple Incorporation) ایک امریکی کثیرالملکی کمپنی، کا قیام 1 اپریل 1976ء کو عمل میں آیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’ایپل انکارپوریشن‘‘ کی بنیاد ’’اسٹیو جابس‘‘، ’’سٹیو ووزنیک‘‘ اور ’’رونالڈ وین‘‘ نے رکھی۔ کمپنی صارفی برقیات (Consumer Electronics)، سافٹ ویئر اور ذاتی کمپیوٹرز کی طرح بندی اور فروخت کرتی ہے۔ اس کے مقبول ماحاصلات میں میک (Mac)، آئی پوڈ (iPod)، آئی فون (iPhone) اور آئی پیڈ (iPad)شامل ہیں۔