وکی پیڈیا کے مطابق سلیم شیخ (Saleem Sheikh) پاکستانی فلمی اور ڈراموں کے اداکار 15 مارچ 1967ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔
مشہور پاکستانی اداکار، فلمساز اور ہدایتکار جاوید شیخ کے بھائی ہیں۔ اداکاری کا آغاز چائلڈ سٹار کے طور پر 1976ء میں پی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’’شمع‘‘ سے کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’محبت کے سوداگر‘‘، ’’دنیا دس نمبری‘‘، ’’قسم ‘‘، ’’چیف صاحب‘‘، ’’یس باس‘‘، ’’کہیں پیار نہ ہو جائے‘‘، ’’ایک اور لو سٹوری‘‘، ’’یہ دل آپ کا ہوا‘‘ اور ’’کھلے آسمان کے نیچے‘‘ شامل ہیں۔