معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق گیبریل گارشیا مارکیز (Gabriel Garcia Marquez) ناول نگار، صحافی اور مصنف 6 مارچ 1927 ء کو کولمبیا، لاطینی امریکہ میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ہسپانوی زبان کے بہترین مصنفوں میں سے ایک تھے۔ ان کا ناول ’’ون ہنڈرڈ ایئرز آف سولیچیوڈ‘‘ (تنہائی کے سو سال) دنیا بھر میں مقبول ہے۔ 1967ء میں شایع ہونے والے اس ناول کی تین کروڑ جلدیں فروخت ہو چکی ہیں۔ 1982ء میں ادب کے نوبل انعام سے نوازے گئے۔ چھوٹے بڑے 9 ناول، افسانوں کے 5 مجموعے اور 7 دیگر کتب یادگار ہیں۔
18 اپریل 2014ء کو 87 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے سرطان (Lung Cancer) کی وجہ سے میکسیکو میں انتقال کرگئے۔