18 فروری، ٹونی موریسن کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق ٹونی موریسن (Toni Morrison) پروفیسر، ناول نگار اور ادیب 18 فروری 1931ء کو لورین، اوہائیو میں پیدا ہوئیں۔
پرنسٹن یونیورسٹی میں پڑھاتی رہیں۔ اولین ناول ’’چشمِ نیلگوں‘‘ (Bluest Eye)سنہ 1970ء میں شایع ہوا تھا۔ دوسرا ناول ’’نغمۂ سلیمانی‘‘ (Song of Solomon) جو 1977ء میں طبع ہوا، اس نے اچھی خاصی پذیرائی حاصل کی اور بے تحاشا مقبول ہوا۔ یوں وہ قومی سطح کی ادیبہ کے طور پر جانی گئیں۔ اسی ناول پر انہیں ’’نیشنل بُک کریٹِکس سرکل‘‘ اعزاز سے نوازا گیا۔ سال 1987ء میں ناول ’’محبوب‘‘ (Beloved) کے لیے انہیں ’’امریکن بُک‘‘ اعزاز دیا گیا۔ 1988ء میں ’’پُلٹزر‘‘ اعزاز سے نوازی گئیں۔
5 اگست 2019ء کو برونکس کاونٹی میں انتقال کرگئیں۔