وکی پیڈیا کے مطابق وامق جونپوری (Wamiq Jaunpuri) بھارت کے ممتاز ترقی پسند شاعر 23 اکتوبر 1909ء کو جونپور، اُترپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔
اصل نام احمد مجتبیٰ تھا۔ اُن شاعروں میں سے ہیں جنہوں نے ترقی پسند فکر اور نظریے سے مضبوط وابستگی کی بنا پر اپنی ساری زندگی اور اپنی ساری صلاحیتیں اس کی تشہیر وتبلیغ کے لیے وقف کردی تھیں۔ ان کی لکھی ہوئی نظم ’’بھوکا بنگال‘‘ بہت مشہور ہوئی اور ایک طرح سے اُن کی شناخت کا حوالہ بن گئی۔
چیخیں (1949ء )، جرس (1950ء )، شبِ چراغ (1980ء ) اور سفرِ ناتمام (1990ء ، ناشر:اُتر پردیش اُردو اکیڈمی، لکھنؤ) شعری مجموعے ہیں۔
گفتنی نا گفتنی (1993ء، ناشر:خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ) خود نوشت ہے۔
اُترپردیش اُردو اکادمی ایوارڈ، سوویت لینڈ نہرو ایوارڈ اور میر اکادمی ایوارڈملنے والے اعزازات ہیں۔
11نومبر 1998ء کو جونپور میں انتقال کرگئے۔