تصویر میں نظر آنے والی یہ عجیب و غریب کرسیاں "bionic Pants” کہلاتی ہیں۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق ’’بائیونک پینٹس‘‘دراصل پینٹ میں لگی ہوئی کرسیاں ہیں۔ انہیں پینٹ کے ساتھ لگانے کے بعد چلنے پھرنے میں کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ عام روٹین کے کاموں سے جیسے ہی فارغ ہوں اور کہیں بیٹھنے کو من کرے، اور وہاں کرسی نہ ہو، تو ایسے موقع پر ’’بائیونک پینٹس‘‘ کی ضرورت پڑتی ہے۔