معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق ملایشیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈسکاؤنٹ کا عجیب و غریب سسٹم رائج ہے۔ یعنی جتنا آپ کا پیٹ بڑا ہوگا، اتنا ہی ڈسکاؤنٹ کم ہوگا۔

اس ریسٹورنٹ کا نام منگولین ماسٹر (Mongolian Master) ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے ریسٹورنٹ میں ایک دروازہ لگایا گیا ہے جس کے اوپر ڈسکاؤنٹ 10 فی صد، 20 فی صد، 30 فی صد، 50 فی صد اور 100 فی صد لکھ کر دروازے کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اب اگر آپ کی توند اتنی بڑی ہے کہ دروازے کے 10 فی صد والے تقسیم شدہ حصے میں آپ داخل ہوسکتے ہیں، تو پھر آپ جو کچھ بھی کھائیں گے، اس کا بِل ادا کرتے وقت آپ کو 10 فی صد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔
اس ریسٹورنٹ کا نام "Mongolian Master” ہے۔