رانا حیات اپنے ایک تحقیقی مقالہ میں نیند کے کم دورانیے کے حوالے سے رقم کرتے ہیں: ’’نیورولوجسٹ کی حالیہ ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو بہت کم وقت کے لیے سوتے ہیں یا جنہیں کم خوابی کے مسائل درپیش ہیں، ان کے دماغ کا سائز بہت تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔‘‘ اس لیے نیند کے دورانیے کا بطورِ خاص خیال رکھنا چاہیے۔