معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق سینیگال (Senegal) مغربی افریقہ کا اسلامی ملک 20 اگست 1960 ء کو آزاد ہوا۔ آزادی ’’مالی فیڈریشن‘‘ (Mali Federation) سے حاصل کی۔
وکی پیڈیا کے مطابق سینیگال کے دارالحکومت کا نام ڈکار (Dakar) ہے۔ سینیگال کے شمال میں دریائے سینیگال واقع ہے۔ مشرق میں ’’مالی‘‘، شمال میں ’’موریتانیہ‘‘، جنوب میں ’’گنی‘‘ اور ’’گنی بساؤ‘‘ واقع ہیں۔ اس کے علاوہ 300 کلومیٹر طویل ملک گیمبیا اس کے اندرونی طرف واقع ہے مغرب کی طرف بحر اوقیانوس ہے۔