ڈان اُردو سروس پر شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اُن دس خراب عادات کے نقصانات بیان کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے صحت کے مسائل کھڑے ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک عادت پیشاب روکے رکھنے کی بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق: ’’پیشاب روکے رکھنے کی وجہ سستی ہو یا کچھ اور لیکن ایسے افراد کی کمی نہیں جو پیشاب کو بہت دیر تک روکے رکھتے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ یہ عادت کسی نقصان کا باعث تو نہیں بنتی؟ طبی ماہرین کے مطابق ایسا کرنا عادت بنالینا مثانے، گردوں اور آنتوں میں انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ایسا بہت دیر تک کرنے سے مثانہ پھیل جاتا ہے جس سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔‘‘