بھارت میں 1927ء سے شروع ہونے والا ’’مسلمان‘‘ نامی ایک اخبار اب بھی ہاتھ سے لکھا جاتا ہے اور اس طرح وہ 74 سال سے ہاتھ سے لکھے جانے والے اخبار کا اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہے۔
1927ء میں اس اخبار کی بنیاد عظمت اللہ نامی صحافی نے رکھی تھی اور آج بھی ہاتھ سے لکھا جاتا یہ اخبار بھارتی شہر چنئی (Chennai) سے نکلتا ہے۔ اس کے سربراہ عارف اللہ ہیں۔
’’مسلمان‘‘ نامی اس اخبار میں تین رپورٹر ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے اس اخبار کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ اس اخبار میں جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوتی اور اس کے گنے چنے قاری ہیں۔ یہ اپنی برسوں پرانی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
(جہانگیر ورلڈ ٹائمز، ماہِ اگست 2021ء، صفحہ نمبر 109 سے انتخاب)