معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق الفریڈ لارڈ ٹینی سن (Alfred Lord Tennyson) عہدِ وکٹوریا کے مشہور شاعر 6 اگست 1809ء کو لنکن شائر کے قصبے سومرز بائی کے علم دوست گھرانے میں پیدا ہوئے۔
ان کی سب سے مشہور نظم "Inmemoriam” ہے جو ایک طویل مرثیہ ہے۔ مذکورہ مرثیہ انہوں نے اپنے دوست ’’ہیلم‘‘ کی وفات پر لکھا۔ اُسی سال ٹینی سن کو ملک الشعرا بنایاگیا اور لارڈ کا خطاب دیا گیا۔ 1842ء میں اس نے اپنے دو مجموعے بیک وقت شائع کیے جو اس عہد کے برطانوی وزیراعظم سر رابرٹ پیل (Sir Robert Peele) کو بہت پسند آئے۔ یوں ان کی 200 پونڈ سالانہ پنشن مقرر کردی گئی۔ اس قدر دانی نے طبعِ شاعر کو تیز کردیا۔
6اکتوبر 1892ء کو انتقال کرگئے۔