ٹروپیکل ایشیا میں پائی جانے والی ’’دی ڈیڈ لیف بٹر فلائی‘‘ (The Dead Leaf Butterfly) نامی تتلی دکھنے میں ایک سوکھے پتے کی طرح ہوتی ہے۔ جیسے ہی تتلی کو محسوس ہوتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود ہے، تو وہ فوراً اپنے پَر بند کرلیتی ہے، جس سے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ یہ تتلی ہے یا کوئی سوکھا پتا؟
جب اسے لگتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود نہیں، تو یہ واپس اپنے پَر کھول لیتی ہے جو کہ اندر سے بے حد خوب صورت اور رنگ برنگے ہوتے ہیں۔