نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں
علامہ محمد اقبال کے اس شعر کے مصداق اگر کبھی گِلہری کو دیکھا ہو، تو اس کی دُم کے بارے میں ضرور خیال آیا ہوگا کہ یہ اتنی لمبی اور گھنی کیوں ہے؟
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق گِلہری اپنی دُم برف باری کے وقت خود کو برف اور بارش کے وقت پانی کے قطروں سے بچانے کے لیے چھتری کے طور پر استعمال کرتی ہے۔