آرشمیدس (Archimedes) ایک ریاضی دان کے طور پر شہرت رکھتا ہے۔ اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ دنیا کا پہلا انجینئر تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ماہرِ طبیعات، مصنف، فلسفی اور ماہر فلکیات بھی تھا۔ اس کی ایجادات میں اجرامِ فلکی معلوم کرنے کا آلہ اور لیور (چرخیوں کے استعمال سے بھاری اشیا کو تھوڑی سی قوت سے اٹھانے کا طریقہ) بھی شامل ہیں۔
’’اصولِ آرشمیدس‘‘ بھی اس کا بہت بڑاکارنامہ ہے جس کے تحت کسی ٹھوس شے کو مائع کے اندر پوری طرح ڈبونے سے اس ٹھوس شے کے وزن میں کمی واقع ہو جاتی ہے جو اس کے مساوی الحجم مائع وزن کے برابر ہوگی۔
(خاور نیازی کے ایک تحقیقی مقالہ سے اقتباس)