جب کلام میں لفظ کے معنی کچھ اور ہوں اور دوسرے کچھ اور مراد لیں
جب کہاں اُن سے کہ مرتا ہوں، تو ہنس کر بولے
منھ تو دیکھو یہ بڑے آئے ہیں مرنے والے
پہلے لفظ ’’مرنے‘‘ سے مراد موت کا آنا ہے لیکن اس کو دوسرے معنی ’’عاشق ہونا‘‘ دیے گئے ہیں۔
(’’منصف خان سحاب‘‘ کی تالیف ’’نگارستان‘‘، ناشر ’’مکتبۂ جمال، لاہور‘‘ کے صفحہ نمبر 170 سے انتخاب)