صنعتِ واسع الشّفتین سے مراد ہے شعر یا مصرعہ میں اس امر کا التزام کرنا کہ اسے پڑھنے میں کہیں بھی لب سے لب نہ ملیں، جیسے:
داد خواہوں سے گھر گئے رستے
اس کا جس کوچے سے گزر ہوا
(’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ از ابوالاعجاز صدیقی، ناشر ’’اسلوب، لاہور‘‘، اشاعتِ اول مئی 2015ء، صفحہ نمبر 505 سے انتخاب)