دل، دنیا کا طاقتور ترین پمپ

پورے جسم کا چکر لگانے میں ایک خلیے کو 60 سیکنڈ لگتے ہیں۔ ہمارے جسم میں تقریباً 5 لیٹر خون ہوتا ہے اور دل اوسطاً 70 ایم ایل خون ہر دھڑکن کے ساتھ پمپ کرتا ہے۔ صحت مند دل ایک منٹ میں کم و بیش 70 بار دھڑکتا ہے۔ اس حساب سے ایک منٹ میں 4.9 لیٹر خون پمپ ہوتا ہے، جو تقریباً اتنا ہے جتنا جسم میں کل خون ہوتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں ایک ہی منٹ میں دل ہمارے جسم کے سارے خون کو پمپ کرتا ہے۔