وکی پیڈیا کے مطابق سابق عراقی صدر اور بعث پارٹی کے سربراہ بغداد کے شمال میں واقع شہر تکریت کے ایک غریب گھرانے میں 28 اپریل 1937ء کو پیدا ہوئے ۔
صدام حسین کی ابتدائی زندگی مصیبتوں سے بھری ریکارڈ ہوئی ہے۔ والد کی جلد وفات کے بعد والدہ انہیں اپنے رشتہ داروں کے پاس چھوڑ کر کسی اور گاؤں چلی گئیں۔ چند سال بعد والدہ نے دوسری شادی کرلی۔ سوتیلے والد کا صدام کے ساتھ برتاؤ اچھا نہ تھا۔ اس کے لیے زندگی مشکل تھی۔اسرائیلی مؤرخ ’’امتازیہ بیرون‘‘ بتاتے ہیں: ’’محلے کے بچے نو عمر صدام کا مذاق اڑاتے تھے۔‘‘