وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے معروف شاعر، نقاد، انگریزی کے پروفیسر، جیلانی کامران 22فروری 2003ء کو لاہور، پاکستان میں 77 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
24 اگست1926ء کو پونچھ، ریاستِ جموں و کشمیر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے اور 1957ء میں ایڈنبرگ یونیورسٹی سے ایم اے (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔
6 شعری اور 14 نثری مجموعوں کے خالق تھے۔ ان کی گراں قدر خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے 1986ء میں تمغائے امتیاز اور 2002ء میں صدارتی اعزاز برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔
