تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب!
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کے لیے
’’برگِ سبز‘‘ سید صادق حسین صادقؔ،فروری 1976ء
اس مشہورِ زمانہ شعر کے شمول سے صادق حسین صادقؔ کی غزل روزنامہ ’’آفتاب‘‘ لاہور، 1918ء میں بھی چھپ چکی ہے(بحوالہ: روزنامہ پاکستان، اسلام آباد، 24 اکتوبر، 2000ء)
مصرعِ اوّل میں لفظ ’’عقاب‘‘ کی وجہ سے عوام الناس سمجھتے ہیں کہ یہ شعر علّامہ اقبالؔ کا ہے، جب کہ یہ شعر سیّد صادقؔ ایڈوکیٹ، شکر گڑھ، سیالکوٹ کا ہے۔
(’’اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں‘‘ از (تحقیق و تالیف) محمد شمس الحق، مطبوعہ ’’فکشن ہاؤس‘‘، اشاعت چہارم 2020ء، صفحہ نمبر 234 سے انتخاب )
